حیدرآباد۔7۔جنوری(اعتماد نیوز)ریاستی لوک ستا کے قائد کٹاری سرینواس نے آج
کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے صاول کے مطابق بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے عام
آدمی پارٹی کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلہ میں
11جنوری کو دہلی کے وزیر اعلی
اروند کیجروال کے ساتھ اجلاس منعقد کر رہے
ہیں۔ جس میں اروند کیجروال سے اس سلسلہ میں بات چیت کی جائیگی۔واضح رہے کہ
لوک ستا ریاست کی سب سے چھوٹی جماعت مانی جاتی ہے جسکے صرف ایک رکن اسمبلی
اس پارٹی کے صدر جئے پرکاش نارائن جو حلقہ اسمبلی کوکٹ پلی سے منتخب ہوئے
ہیں۔